پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے - شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا . محمد نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر ایک مضبوط سفارتی مقام دلایا .

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ مؤثر ڈپلومیسی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے انتھک محنت کی، خراج تحسین پیش کرتی ہوں . شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کے ممالک کے لیے باہمی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے . فورم پر موسمیاتی تبدیلی، معیشت، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے اہم مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا موقع ملے گا .

. .

متعلقہ خبریں