حکومت کا کچھ پتہ نہیں، آج گئی کہ کل گئی: مریم نواز

ّ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کا کچھ پتہ نہیں، آج گئی کہ کل گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ آج فیصل آباد میں فیصلہ کن جلسہ ہو گا۔

وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم عمران خان پر برس پڑیں، کہا کہ ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے، ہر کوئی وزیرِ اعظم کی طرح بنی گالہ میں نہیں رہتا اور سب کے پاس سرکاری گاڑیاں نہیں ہوتیں۔

 

مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔

نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ حکومت بے حس اور نالائق ہے، نون لیگ اور پی ڈی ایم شاید ابھی لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہیں لیکن حکومت نے اپنے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، لوگ بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں؟ حکومت نے جتنی تکلیف عوام کو دی ہے اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

مریم نواز کی جسٹس شوکت صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا

نون لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ہر قسم کی رائے اور سوچ ہوتی ہے، پارٹی میں جو لوگ ڈر رہے تھے، اب ان کا ڈر بھی ختم ہو گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بے حس حکومت سے تو ڈرامہ بھی نہیں ہو رہا، اس حکومت کا 9 سال کا پلان ناکام ہو چکا ہے، یہ 2023ء کے بعد کا بھی پلان بنا کر بیٹھے تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

2 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

11 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

17 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

27 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

52 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

1 hour ago