سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ انکے گھر کے باہر کسی کے رکنے اور سیلفی لینے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی کے علاقے باندہ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔

لارنس بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس گروپ نے اس قتل کی وجہ بابا صدیق کے سلمان خان سے تعلقات کو قرار دیا تھا۔

بابا صدیق کے قتل کے بعد ہی سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی جبکہ اب بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر رکنے اور سیلفیاں لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سلمان خان کو اب Y+ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ بابا صدیق کے قتل کے بعد یہ سیکیورٹی بڑھائی گئی۔

خیال رہے کہ بابا صدیق کے قریبی دوست سلمان خان ان شخصیات میں شامل تھے جو سینئر سیاستدان کے قتل کے بعد انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کےلیے لیلاوتی ہسپتال پہنچے تھے۔

Recent Posts

پی پی اور جے یو آئی میں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی…

1 min ago

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا…

3 mins ago

دہشت گردی کی تمام شکلوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور چین کا عزم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور چین نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں ممالک…

22 mins ago

وکلا کا 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا کی جانب سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر…

46 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات…

49 mins ago

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی…

56 mins ago