وکلا کا 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا کی جانب سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا گیا۔

کراچی بار ایسوسی کے تحت آل پاکستان وکلا کنونشن سے سینئر وکلا منیر اے ملک، حامد خان، علی احمد کرد، صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدلیہ نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے تو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات ضرور کریں مگر عدلیہ کو ماتحت لانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائےگی، یہ پیکج منظور ہوا تو وکالت کا پیشہ ہی بے معنی ہوجائےگا۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار منیر اے ملک نے مجوزہ ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر وار قرار دیتے ہوئےکہا کہ جو لوگ آج اس کی حمایت کر رہے ہیں،کل یہ ترمیم اُنہی کے خلاف استعمال ہوگی۔

سینئر وکیل حامد خان نےکہا کہ عمارت میں نقص ہو تو اُسے ٹھیک کیا جاتا ہے ناکہ عمارت ہی گرادی جائے۔

کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی مسودہ پیش کرنے سے پہلے تمام بار ایسوسی ایشن کو بھیجے اور مشاورت کرے۔

Recent Posts

پی پی اور جے یو آئی میں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی…

1 min ago

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا…

4 mins ago

دہشت گردی کی تمام شکلوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور چین کا عزم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور چین نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں ممالک…

22 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات…

49 mins ago

سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان…

52 mins ago

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی…

56 mins ago