جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ہے اور بتایا ہے کہ ہم دو پارٹیوں کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے میں بلاول بھٹو کا بہت کردار ہے، ہم سب سے اتفاق رائے چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے ہم پاکستان تحریک انصاف سے بھی بات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جو مسودہ مسترد کیا تھا وہ آج بھی ہمیں قبول نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آئین کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
آئینی ترمیم کے مسودے پر کل نواز شریف سے مشاورت ہوگی، بلاول بھٹو
پریس کانفرنس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کل مسلم لیگ ن کی قیادت سے مشاورت کریں گے، جبکہ میری بھی نواز شریف سے ملاقات ہوگی، کیونکہ ہمیں کھانے کی دعوت پر رائیونڈ بلایا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ ملک میں کامیاب آئین سازی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا ہمیشہ کردار رہا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر ماضی کی طرح ہم کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اب کل ہم نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ یہ کوشش بھی کی جائے گی کہ آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ امید ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کے لیے نہیں بلکہ ملکی مفاد کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ آئینی ترمیم کے مسودے میں جن نکات پر اتفاق ہوا ہے وہ کل نواز شریف سے ملاقات کے بعد چیزیں سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں چاہوں گا میثاق جمہورہت کے دیگر نکات پر عملدرآمد ہو، اور اسمبلی سے جو بل پاس ہوگا امید ہے ہمارا اتفاق رائے والابل اس کی بنیاد ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکی ہے، اور اس سلسلے میں 17 اکتوبر کو وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی اب 17 کے بجائے 16 اکتوبر کوہوگا۔

Recent Posts

وطن کی حفاظت کیلیے پرعزم ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے…

7 mins ago

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے اثاثے 2 کھرب 77 ارب روپے بڑھ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی…

57 mins ago

رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے: علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی…

1 hour ago

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا…

1 hour ago

آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ…

1 hour ago