وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج منعقد ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو بڑھانا ہے، جس میں دہشتگردی کا مقابلہ، اقتصادی تعاون اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ رکن ممالک کے سربراہان مملکت کا 23واں اجلاس ہے جس میں رکن ممالک کے درمیان سلامتی، معیشت اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ شہباز شریف کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان اجلاس سے خطاب کریں گے جس کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی قیادت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے مملکوں کی نمائندگی کرینگے۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کرینگے، منگولیا کے وزیراعظم مبصر ملک کے طور پر اور ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد پہنچنے والی غیرملکی شخصیات میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، کرغزستان کے وزیراعظم اکیل بیک جاپاروف، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گلوف چینکو، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، قازقستان کے وزیراعظم OLZHAS BEKTENOV، ترکمانستا ن کے وزرا کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میریدوف، بھارتی وزیرخارجہ سبرا منیم جے شنکر اور منگولیا کے وزیراعظم شامل ہیں۔
مہمانوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ
گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آئے تمام ممبر ممالک کے سربراہان اور مندوبین کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ممبر ممالک کے سربراہان اورمندوبین کا خود استقبال کیا، تمام ممبرممالک کے مندوبین نے وزیراعظم سے باری باری مصافحہ کیا۔ تقریب میں سب سے پہلے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پہنچے تھے۔
عشائیے میں چین، روس، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، بیلا روس اور ترکمانستان کے قائدین سمیت مہمانوں نے شرکت کی۔ اس دوران بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت پر ان کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مہمانوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارک باد دی۔
یاد رہے کہ 26 اکتوبر 2023 کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے اجلاس میں 24-2023 کے لیے سربراہان حکومت کی کونسل کے چیئر کے طور پر پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ حکومتی سربراہان کی کونسل، شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر دوسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جس کا بنیادی مقصد سماجی، اقتصادی، تجارت اور مالیاتی شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔اجلاس کے اہم شرکا میں چین، روس، کرغزستان، بیلاروس، تاجکستان، بھارت، ایران، ترکمانستان، قازقستان، منگولیا اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
منگولیا ایک مبصر ریاست کے طور پر سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے جس کی نمائندگی وزیر اعظم اویون اردین لویسنا مسرای جبکہ ترکمانستان کی خصوصی نمائندگی ترکمن وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میریدوف کررہے ہیں۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

9 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

27 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

55 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago