اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روس کے مشرقی علاقے میں اوختسک سمندر میں وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے جانے والے ایک شخص کو دو ماہ سے زائد عرصے بعد تلاش کر لیا گیا۔
روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 46 سالہ میخائل پیچوگن کو ایک ماہی گیر کشتی کے عملے نے اس کی سفر کی شروعات کے مقام سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور، سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں بھٹکتا ہوا پایا۔
رپورٹ کے مطابق، میخائل کے بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کی لاشیں بھی اسی کشتی پر ملی ہیں، جو وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے نکلے تھے اور اپنے ساتھ دو ہفتوں کا کھانا لے کر گئے تھے۔
میخائل کی اہلیہ نے بتایا کہ جب وہ سفر پر روانہ ہوئے تھے تو ان کا وزن تقریباً 100 کلوگرام تھا، لیکن 67 روز بعد بچائے جانے پر ان کا وزن آدھا رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ”شاید ان کا وزن ہی انہیں بقا کی جنگ جیتنے میں مددگار ثابت ہوا۔“
انہوں نے مزید کہا، ”ہمیں کچھ معلوم نہیں، صرف یہ جانتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔“
روسی خبر ایجنسی کے مطابق، میخائل پیچوگن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ صحتیاب ہو رہے ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو ”کچھ حد تک مستحکم“ قرار دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…