حرمین شریفین میں جمعہ کا خطبہ، اردو سمیت 10 عالمی زبانوں میں ترجمہ دستیاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے حرمین شریفین کے زائرین کے لیے ایک اہم سہولت کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت اب جمعہ کے خطبے کو دنیا کی 10 بڑی زبانوں میں براہِ راست ترجمہ کے ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
منارۃ الحرمین‘ نامی اس جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین انگریزی، فرانسیسی، اردو، ترکی، روسی، فارسی، بنگالی، چینی، ملیالم اور ہاؤسا زبانوں میں نماز جمعہ کے موقع پر دیے جانیوالے خطبہ کا ترجمہ اپنی من پسند زبان میں سن سکتے ہیں۔
یہ جدید سروس خاص طور پر ان غیر عربی بولنے والے زائرین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو حرمین شریفین میں موجودگی کے دوران جمعہ کے خطبے کو اپنی زبان میں سننے کے خواہاں ہیں۔ اس سروس تک رسائی ایک موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہے، جہاں صارفین مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ خطبے کو براہ راست سن سکتے ہیں۔
اس سہولت کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حرمین شریفین کے خطبہ جمعہ کو زیادہ قابل فہم اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، تاکہ وہ اس مقدس پیغام کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

7 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago