میں ٹوٹ گئی تھی کہ میرا باپ مجھے دل سے پیار نہیں کرتا۔۔۔ جانیں پاکستان کی پہلی ڈاکٹر خواجہ سرا سارہ گل کی دکھ بھری داستان
. لیکن خواجہ سراؤں نے خود اپنے حقوق کے لئے جب آواز اٹھائی اور تعلیم کے ساتھ اپنا تعلق جوڑا تو ان کے لئے کئی راستے کھل گئے . . . پاکستان کی پہلی ڈاکٹر خواجہ سرا ہیں سارہ گل جنہوں نے بہت مشکل حالات دیکھے لیکن ان کے ساتھ بس یہ ایک اچھی بات تھی کہ ان کے گھر والوں نے ان کی تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا . . . وہ فورسز کے اداروں سے پڑھیں اور ان کی انگریزی اور اردو دونوں ہی بہت اچھی رہی . . . ایسا بہت بار وقت آیا جب سارہ کو اکیلا رہنا پڑا اور اپنے لئے جنگ لڑنی پڑی . . ان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو اگر بیس ہزار کرائے پر گھر ملتا ہے تو خواجہ سرا کو تیس ہزار پر ملتا ہے . . . ہمارا علاج، ہماری خواہشات . . . سب ایک سوال ہیں . . . سارہ گل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی ڈاکٹر بنیں گی جو خواجہ سراؤں کے علاج کے حوالے سے مہارت حاصل کریں گی کیونکہ پاکستان میں ایسے لوگ ہیں ہی نہیں . .