ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے سعودی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شادی کے قرض میں اضافہ کرتے ہوئے 72 ہزار ریال تک کردی گئی، قرض کی مد میں لی گئی رقم کی ادائیگی 4 سال کی آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سماجی ترقیاتی بینک نے شادی قرض سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیمہ پالیسی کی شرائط کے مطابق فوتگی کی صورت میں لیا گیا قرض معاف کردیا جائے گا۔
قرض کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی عمر 18 برس سے کم اور 70 سے زیادہ نہ ہو جبکہ ان کی ماہانہ آمدنی 14 ہزار 5 سو ریال سے زائد ہونے پر انہیں قرض ادا نہیں کیا جائے گا۔سماجی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کی رقم صرف پہلی شادی پر ہی ادا کی جائے گی، جبکہ اہلیہ کے انتقال ہونے کی صورت میں دوسری شادی کیلیے بھی قرض لیا جاسکتا ہے۔
قرض کے لیے دی گئی درخواست کے ساتھ نکاح نامہ کی تصدیق عدالت سے ہوگی، شادی کو دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کی صورت میں شہری قرض کا اہل نہیں ہوگا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…