بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، امید ہے تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی .

اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق اور مشاورت سے آگے بڑھنے کا جذبہ جمہوریت کی جیت ہے .

میثاق جمہوریت کا بے نظیر بھٹو نے آغاز کیا، صدر زرداری نے عمل کرایا، بلاول بھٹو ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں . بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، آئینی ترامیم پر اتفاق جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی مزید مضبوط کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں