عالمی رہنما پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں گے، وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی رہنما اور مندوبین پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر جائیں گے۔
عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایس سی او اجلاس کے لئے بہترین انتظامات کئے، عالمی رہنما اور مندوبین پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایس سی او سربراہ کانفرنس پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے، 27 سال بعد کوئی بڑا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے عوام اور اس کے سافٹ امیج میں ثقافت کا اہم کردار ہوتا ہے، ثقافتی تبادلوں کو آگے بڑھانا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی کی بات کی، ایس سی او سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قزاخستان، ترکمانستان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔

Recent Posts

شلوار قمیض اور جوگرز پہنے مرد دبئی میں خواتین کو گھورتے ہیں، نادیہ حسین

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے…

8 mins ago

بچے ہماری فیملی، بے بنیاد باتوں کے پیچھے لگ کر اداروں کیخلاف نہ جائیں: پنجاب کالج

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب گروپ آف کالجز نے کہا ہے کہ بچے ہماری فیملی ہیں، بے…

29 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا لڑکی سے مبینہ زیادتی کا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا…

41 mins ago

ایس سی او کانفرنس کا ارکان ممالک کے مابین تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان نے ارکان ممالک کے درمیان تنازعات کو…

55 mins ago

لاڑکانہ؛ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل…

1 hour ago

شاہ رخ خان کی بابا صدیق کی نمازِ جنازہ شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بھارتی سیاستداں بابا صدیق کی نمازِ…

1 hour ago