انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،چیئرمین ایف بی آر

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر نومبر میں کارروائی ہوگی، وزیراعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑنا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فیڈریشن ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی اعدادوشمار میں بہتری ہوئی ہے،دو تین سال کے مشکل ترین حالات کے بعد معاشی بہتری ہوئی،معاشی ماہرین بھی کہہ رہے ہیں شرح سود میں 2فیصد تک کمی ہو گی،شرح سود میں کمی سے بہت مدد ملی۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہاکہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹ25فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہئے،95فیصد لوگ غریب ہیں لیکن سیلز ٹیکس مد میں کافی ٹیکس ادا کرتے ہیں،ملک میں پیسہ 5فیصد کے پاس ہے اس لئے ان ہی پر ٹیکس عائد کیاجاتا ہے،5فیصد امیر لوگوں میں سے بھی متعدد ٹیکس نہیں دیتے ،پاکستان میں 90فیصد لوگ ٹیکس نہیں دیتے ،ٹیکس اکٹھاکرکے قرض کے سود کی ادائیگی کی جارہی ہے جو درست نہیں،فراڈ، سیلز ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو پکڑنا ہے۔

Recent Posts

شلوار قمیض اور جوگرز پہنے مرد دبئی میں خواتین کو گھورتے ہیں، نادیہ حسین

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے…

2 mins ago

بچے ہماری فیملی، بے بنیاد باتوں کے پیچھے لگ کر اداروں کیخلاف نہ جائیں: پنجاب کالج

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب گروپ آف کالجز نے کہا ہے کہ بچے ہماری فیملی ہیں، بے…

22 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا لڑکی سے مبینہ زیادتی کا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا…

34 mins ago

ایس سی او کانفرنس کا ارکان ممالک کے مابین تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان نے ارکان ممالک کے درمیان تنازعات کو…

48 mins ago

لاڑکانہ؛ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل…

1 hour ago

شاہ رخ خان کی بابا صدیق کی نمازِ جنازہ شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بھارتی سیاستداں بابا صدیق کی نمازِ…

1 hour ago