ایس سی او کانفرنس میں 8دستاویزات پر دستخط، چین کو چیئر دینے کی حمایت، شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق ارکان ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے، ارکان نے 2024-25 کی چیئر چین کو دینے کی حمایت کردی جب کہ اگلی ایس سی او کانفرنس روس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایس سی او ارکان ممالک کے رہنماؤں نے ایس سی او کے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دی۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ رکن ملکوں کے انسداد دہشت گردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویز پر دستخط کیے گئے اس طرح اراکین کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں سربراہی (وزراء اعظم) اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بیلاروس کے وزیر اعظم گلووچنکو، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ایران کے ایڈ ٹریڈ کے وزیر سید محمد اطباق، کرغزستان کے وزیر اعظم او اے بینتانوف، چین کی اسٹیٹ کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ، تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زادہ، وزیراعظم اُزبکستان این ایراپوف، ایس سی او سیکریٹری جنرل ژینگ منگ اور ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی آف دی ایس سی او ریجنل آئی ٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر آر ایس میرزوف بھی شریک ہوئے۔

اجلا س کی صدارت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کی جب کہ منگولیا کے وزیراعظم سویوں ارڈین اور وزیر خارجہ ترکمانستان گیسٹ آف پریزائڈنگ پارٹی کے طور پر شریک ہوئے۔کانفرنس کے شرکاء نے آستانہ میں ہوئے ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کے فیصلوں کے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ ایس سی او کی رکن ریاستیں لوگوں کی آزادانہ جمہوری، سیاسی، معاشرتی اور معاشی حقوق کے استعمال کا احترام کرتی ہے۔

وفد کے سربراہان نے تنظیم کی 2024-25 کی چیئر چین کو ملنے کی حمایت کی۔اجلاس کے شرکاء نے ایک محفوظ، پُرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم کے شرکاء نے ممالک کے تنازعات کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا، تنظیم نے یو این جنرل اسمبلی کی امن، ہم آہنگی اور ترقی سے متلعق قرارد کی حمایت کی۔

تنظیم نے ارکان ممالک کے درمیان سیاست، سیکیورٹی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ایک محفوظ، پُرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سربراہان نے ایس سی او وزرا اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔

رہنماؤں نے معاشی ترجیحات اور تجارتی تعاون کو فروغ سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایات کی۔ رکن ممالک نے اپنے درمیان تجارت اور معاشی روابط بڑھانے پر زور دیا۔ سربراہان نے انفارمیشن سیکیورٹی کی فیلڈ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

سربراہان نے ایس سی او کے سربراہان حکومت کے کامیاب اجلاس پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ سربراہان نے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ایجادات اور ڈیجٹل معیشت کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کے فیصلے کیے گئے۔ سربراہان نے الیکٹرانک تجارت کے اسپیشل ورکنگ گروپ کے مسلسل اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔ سربراہان نے قومی صنعتی پالیسی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تجربات کے تبادلے کی تجویز کا جائزہ لیا۔

سربراہان نے پروڈکشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سلوشن سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کے تجربات کی تجویز کا جائزہ لیا، سربراہان نے ملٹی لٹرل ٹریڈ اور معاشی تعاون سے متعلق رپورٹ کی منظوری دی۔ ایس سی او ہیڈز آف گورنمنٹ کا آئندہ اجلاس 2025 میں روس میں ہوگا۔

شرکاء نے کرغزستان کی سربراہی کو سراہتے ہوئے آستانہ میں ہوئے فیصلوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔ شرکاء نے باہم طور پر عوام کے آزادانہ اور سیاسی، سوشل اور اکنامک ڈیولپمنٹ کے حقوق کی ترجمانی کی۔ شرکاء نے باہمی طور ممبر ریاستوں کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام پر زور دیا۔

فورم کے شرکاء نے ممالک کے تنازعات کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا، تنظیم نے رکن ممالک کے درمیان سیاست ، سیکیورٹی، تجارت، معیشت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

تنظیم نے یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارد کی حمایت کی۔

Recent Posts

شلوار قمیض اور جوگرز پہنے مرد دبئی میں خواتین کو گھورتے ہیں، نادیہ حسین

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے…

8 mins ago

بچے ہماری فیملی، بے بنیاد باتوں کے پیچھے لگ کر اداروں کیخلاف نہ جائیں: پنجاب کالج

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب گروپ آف کالجز نے کہا ہے کہ بچے ہماری فیملی ہیں، بے…

29 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا لڑکی سے مبینہ زیادتی کا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا…

41 mins ago

ایس سی او کانفرنس کا ارکان ممالک کے مابین تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان نے ارکان ممالک کے درمیان تنازعات کو…

55 mins ago

لاڑکانہ؛ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل…

1 hour ago

شاہ رخ خان کی بابا صدیق کی نمازِ جنازہ شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بھارتی سیاستداں بابا صدیق کی نمازِ…

1 hour ago