ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا، وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ،مریم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسے واقعے کا ایشو بنایا گیا جو سرے سے ہوا ہی نہیں تھا،سوشل میڈیا کے ذریعے طلبا کو گمراہ کرکے ایک مہم چلانے کی کوشش کی گئی،سوشل میڈیا پر ایسے الزامات لگائے جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا،وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو رپورٹ ملی ایک نجی کالج میں زیادتی کا واقعہ ہوا،ہم آج تک متاثرہ بچی کی تلاش میں ہیں،10اکتوبر کو واقعہ رپورٹ ہوا، بچی اس دن کالج میں موجود ہی نہیں تھی،جب جھوٹا واقعہ رپورٹ ہوا اس دن بچی کالج میں تھی ہی نہیں ،بچوں سے پوچھا گیا تو بچوں کو پتہ نہیں تھا کہ ایشو کیا ہے،

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نے اس واقعے کو انتشار کیلئے استعمال کیا،بار بار احتجاج کی ناکامی کے بعد انہوں نے خطرناک منصوبہ بنایا،تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے،اس واقعے کے پیچھے کون کون ہیں سب کو اچھی طرح جانتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جس بچی پر الزام لگایا گیا وہ دو تاریخ سے ہسپتال میں داخل تھی،جس گارڈ پر الزام لگا اس کو پولیس نے تحویل میں لیا،آئی سی یو میں پڑی بچی کو ریپ وکٹم بنا دیا گیا،عینی شاہد کوئی تھا ہی نہیں کیونکہ ایسا واقعہ ہوا ہی نہیں تھا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پوراریکارڈ دیکھا ہے،ایک جھوٹی داستان کو ایشو بنایا گیا۔

مریم نواز نے کہاکہ بچی کی والدہ نے کہاسازشی کردار کو بے نقاب کرنا آپ کی ذمے داری ہے، بچی کے والد اور چچا نےبیان دیا کہ ان کی بچی کے ساتھ کچھ نہیں ہوا،کہا گیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز مٹا دی گئی، ہمارے وزیر تعلیم نے بچوں کا الزام دہرایاتھا،انہوں نے کہاکہ وہ بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی ہے،اس کیس میں پنجاب حکومت کو مدعی بننا چاہئے۔

Recent Posts

شلوار قمیض اور جوگرز پہنے مرد دبئی میں خواتین کو گھورتے ہیں، نادیہ حسین

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے…

5 mins ago

بچے ہماری فیملی، بے بنیاد باتوں کے پیچھے لگ کر اداروں کیخلاف نہ جائیں: پنجاب کالج

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب گروپ آف کالجز نے کہا ہے کہ بچے ہماری فیملی ہیں، بے…

26 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا لڑکی سے مبینہ زیادتی کا پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا…

37 mins ago

ایس سی او کانفرنس کا ارکان ممالک کے مابین تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان نے ارکان ممالک کے درمیان تنازعات کو…

51 mins ago

لاڑکانہ؛ غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی فائرنگ سے قتل

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل…

1 hour ago

شاہ رخ خان کی بابا صدیق کی نمازِ جنازہ شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بھارتی سیاستداں بابا صدیق کی نمازِ…

1 hour ago