شاہ رخ خان کی بابا صدیق کی نمازِ جنازہ شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بھارتی سیاستداں بابا صدیق کی نمازِ جنازہ میں غیر موجودگی کی وجہ سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے لارنس بشنوئی گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والے بھارتی سیاستدان بابا صدیق سے دوستانہ تعلقات ہونے کے باوجود بھی ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے بابا صدیق کے قتل کیس اور سیاست سے خود کو دور رکھنے کے لیے نمازِ جنازہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس کو پہلے ہی سلمان خان اور شاہ رخ خان سے جوڑا جا رہا ہے کیونکہ بابا صدیق کے ان دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان یہ جانتے ہیں کہ لارنس بشنوئی گینگ کا سرکٹ کیسے کام کرتا ہے اس لیے وہ کوئی نقصان نہیں اٹھانا چاہتے۔

یاد رہے کہ 2008ء میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور بعد ازاں یہ کشیدگی 2013ء میں بابا صدیق کی مشہور سالانہ افطار پارٹی میں ختم ہوئی تھی۔

بھارتی سیاستداں بابا صدیق کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے شہر باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

ان کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی اور تدفین 13 اکتوبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

Recent Posts

آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کیلیے بلائے جانے والے قومی اسمبلی…

15 mins ago

امتحانات میں پاس ہونے کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت تعلیم نے ملک نے امتحانات میں پاس ہونے کا نیا…

22 mins ago

مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی، شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سنیٹر اور پارلیمان کی خصوصی کمیٹی…

31 mins ago

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی کراچی…

1 hour ago

عمران ہاشمی سے اختلافات ’’جوانی کی نادانی‘‘ تھی، ملیکہ شراوت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں رومانوی اور بولڈ کردار کرنے والی فلمی جوڑی ملیکہ شراوت اور…

1 hour ago

آئینی ترامیم پرپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے شرکت نہیں کی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا اجلاس…

2 hours ago