مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی، شیری رحمان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سنیٹر اور پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مسودوں میں تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہوجائے گی۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان آج کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور ان کا مسودہ بھی نہیں آیا تاہم کل خصوصی کمیٹی کا اجلاس پھر ہو گا۔
شیری رحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کے باعث راستوں کی بندش سے کئی ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے تاہم مسودوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت جلد مکمل ہو جائے گی۔
سینیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی نے کہا کہ کل کے اجلاس میں مسودے کی حتمی تیاری پر کام شروع ہوگا، آج شام نواز شریف کے ساتھ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آئینی ترامیم کے حوالے سے حتمی چیزیں سامنے آئیں گی۔ آئینی ترامیم سے متعلق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے مشاورت کے لیے کل پھر اجلاس طلب کرلیا جبکہ حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت نے اپنا مسودہ پیش کردیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے اراکین سمیت دیگر نے شرکت تاہم تمام اراکین شریک نہ ہوسکے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے مشاورتی اجلاس کل بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اجلاس کل ساڑھے 12 بجے پھر ہو گا۔
ذرائع نے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی پانچویں اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا مسودہ بھی آگیا، جس کو خصوصی کمیٹی اجلاس میں پیش کر دیا گیا۔
بی اے پی نے اپنے مسودہ میں آئینی ترمیم پر ووٹ کے لیے تین تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھ دیے ہیں، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ، ججوں کی تعیناتی کے لیے تین کے بجائے 5 ججوں کا پینل دیا جائے۔

Recent Posts

جلاؤگھیراؤ کیس میں صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اے…

13 mins ago

نیشنل پارٹی کا بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 101 کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر نیشنل پارٹی نے آئینی ترامیم کمیٹی میں…

17 mins ago

دبئی کے جمیرا بیچ پر پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں ، نادیہ حسین کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے حال…

21 mins ago

نجی کالج واقعہ:مریم نواز بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم…

24 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…

29 mins ago

نجی کالج سے متعلق پراپیگنڈا کرنے والاایک ملزم گرفتار،وزیراعلیٰ نے تصویر شیئر کردی

  لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتار نوجوان کی تصویر شیئر کی اور…

31 mins ago