لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرفتار نوجوان کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا ہے .
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طلبہ کو مشتعل کرنے والے گرفتار لڑکے کی تصویر شیئر کی .
انہوں نے مزید کہا کہ سازش اور جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے والے کو نہیں چھوڑیں گے، ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا .
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اس الزام سے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی .
. .