آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال ، دیر، سوات، شا نگلہ، بٹگرام، بو نیر ، کوہستان ،باجوڑ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری ، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Recent Posts

انگلش ٹیم کے بیٹر نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کے بارے میں اہم بات بتا دی

ملتان(قدرت روزنامہ )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے…

4 mins ago

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان…

9 mins ago

26ویں آئینی ترمیم:3پارٹی سربراہان نے سرجوڑ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی…

27 mins ago

سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حکام نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم…

30 mins ago

میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے دعویٰ…

34 mins ago

قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاءاللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد…

38 mins ago