نجی کالج واقعہ:مریم نواز بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے اوسان خطا ہیں، وہ بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی کالج کے معاملے پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الزام تراشی بند کریں۔پی ٹی آئی نے آپ اور آپ کی جماعت کی طرح کبھی بیہودہ سیاست نہیں کی، اس طرز کی سیاست شریف خاندان کا پیشہ ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر الزام لگاکر عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں بلکہ واقعے کی شفافت تحقیقات کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف دینے کی بجائے مریم نواز انتظامیہ احتجاج کرنے والے طلبا پر لاٹھیاں برسا رہی ہے، دہشت گرد پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن ہے جو طلباء پر لاٹھیاں برسا رہی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ علی امین مریم نواز کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کے اوسان خطا ہیں، بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ نجی کالج میں ہوا ہے اور مریم نواز خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بولنا شروع ہوگئی ہیں۔

Recent Posts

انگلش ٹیم کے بیٹر نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کے بارے میں اہم بات بتا دی

ملتان(قدرت روزنامہ )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے…

6 mins ago

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان…

10 mins ago

26ویں آئینی ترمیم:3پارٹی سربراہان نے سرجوڑ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی…

29 mins ago

سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حکام نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم…

31 mins ago

میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے دعویٰ…

36 mins ago

قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاءاللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد…

40 mins ago