دبئی کے جمیرا بیچ پر پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں ، نادیہ حسین کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران دبئی میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویوں کا انکشاف کیا اور بتایا کہ جمیرا بیچ پر پاکستانی مردوں کو خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہوئے پایا گیا۔
نادیہ حسین نے کہا کہ وہ حال ہی میں دبئی کے جمیرا بیچ گئیں، جہاں انہوں نے دیکھا کہ نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر درختوں کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین کو مسلسل گھور رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھ رہے تھے اور ان کی پہچان شلوار قمیض، جوگرز، اور کندھے پر بستہ تھا۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ ان مردوں کو صرف دیکھنے کا موقع ملا تھا جبکہ پاکستان میں اس قسم کے مردوں کو بدتمیزی کرنے کا بھی موقع مل جاتا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی معاشرے میں مرد باحجاب خواتین کو بھی چھیڑنے سے باز نہیں آتے، اور ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ جرم کا امیر یا غریب ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور ہر مجرم کو سزا ملنی چاہیے۔

Recent Posts

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان…

4 mins ago

26ویں آئینی ترمیم:3پارٹی سربراہان نے سرجوڑ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی…

23 mins ago

سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حکام نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم…

25 mins ago

میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے دعویٰ…

29 mins ago

قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاءاللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد…

33 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کے…

45 mins ago