وہ علامت جس کے ظاہر ہوتے ہی سمجھ جائو کہ تمہارا جگر کسی کام کا نہیں رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں جگر کے مریضوں کی تعداد عام اندازوں سے کہیں زیادہ ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے مُلک میں ہیپاٹائٹس کی بیماری ہے جو جگر پر بُرے طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے اور جگر کی یہ خرابی صحت کو برباد کر کے رکھ دیتی ہے اور جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔جگر کی خرابی کی 8 ایسی نشانیوں کو شامل کیا جارہا ہے جو اس جگر میں خرابی کی صُورت میں ظاہر ہوتی ہیں اور اگر ان نشانیوں کو ابتدا میں ہی سمجھ کر ڈاکٹر سے رابطہ کر لیا جائ ےتو بڑی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ یہ جگر کی خرابی کی بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے جس میں آنکھوں اور جلد کا رنگ پیلا ہوجاتا ہے اور یرقان لاحق ہوجاتا ہے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جگر میں پیدا ہونے والے بائل جُوس میں ایک خاص کیمیکل بلیروبن کا اضافہ ہو جاتا ہے یہ کیمیکل پیلے رنگ کا ہوتا ہے اور جب جگر ٹھیک کام کر رہا ہو تو اس کیمیکل کو خود ہی صاف کر دیتا ہے لیکن اگر اس میں خرابی پیدا ہو تو وہ اس کیمیکل کو صاف نہیں کر پاتا اور جلد اور آنکھوں میں پیلا رنگ ظاہر ہوتا ہے۔جگر میں خرابی کی صُورت میں پیدا ہونے والی تھکاؤٹ اور سُستی وغیرہ عام تھکاؤٹ سے مختلف ہوتی ہے جس میں جسمانی یا دماغی مشقت کے بعد انسان تھک جاتا ہے ۔

جگر جب خراب ہو جائے تو انسان کا کوئی کام کرنے کو دل نہیں کرتا اور ساری رات سونے کے بعد بھی صبح بستر پر تھکاؤٹ محسوس ہوتی ہے اور یہ تھکاؤٹ سارا دن بھی قائم رہ سکتی ہے۔پیٹ پر سوزش جگر میں خرابی کی ایک نشانی ہے جو تکلیف دہ ہوتی ہے اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ پیٹ میں پانی جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پیٹ اتنا پھول جاتا ہے جیسے حاملہ عورت کا ہو اور اسکے ساتھ یہ سوزش ٹانگوں اور ٹخنوں پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ بلا وجہ 10 فیصد سے زیادہ وزن کا گرنا جگر کی خرابی کا سبب ہو سکتا ہے اور جب پیٹ پھولا ہوتا ہے تو کُچھ بھی کھانے کو دل نہیں چاہتا اور کھانا کھانے کے بعد پیٹ اور معدے کے مقام پر درد ہوتی ہے۔یہ جلد کے کے اوپر ایسے ظاہر ہوتی ہے جیسے مکڑی کا جالا سا ہو اور ددڑی کی طرح یہاں سے جلد غیر ہموار ہو جاتی ہے ، اگر آپ اسے سینے پر، ہاتھوں پر، گردن یا چہرے پر نمودار ہوتے دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ یہ جگر میں خرابی کی نشانی ہے۔جب جگر خراب ہوتا ہے تو جسم میں پروٹین کی پیداوار بند ہو جاتی ہے یا بہت سُست ہوجاتی ہے جس سے خون میں کلاٹس پیدا ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہےکہ ایسے افراد جن کا جگر خراب ہو اُنہیں ہلکی سے رگڑ سے بھی بہت جلد چوٹ لگتی ہے اور خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔جگر میں خرابی کی صُورت میں پیشاب کئی رنگ کا ہو سکتا ہے لیکن اس کی بڑی نشانی یہ ہے کہ یہ گہرے رنگ کا آنا شروع ہو جاتا ہے اور رنگ میں براؤن، اورنج اورم امبر جیسے کلرز میں خارج ہوتا ہے۔جلد پر خارش ہونا عام بات ہے لیکن جب جگر خراب ہوتا ہے تو آپ کو عام حالات سے زیادہ خارش محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جگر میں موجود زہریلے مواد کو جگر صاف نہیں کر پاتا اور جب جسم میں زیریلے مواد کا اضافہ ہوتا ہے تو جلد پر خارش ہوتی ہے اور عام طور پر رات کے وقت یہ زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

56 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago