نیشنل پارٹی کا بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 101 کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر نیشنل پارٹی نے آئینی ترامیم کمیٹی میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں101 کرنے کا مطالبہ کر دیا .

روزنامہ جنگ کا اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق بتاناہے کہ نیشنل پارٹی کی تجویز کو بلوچستان عوامی پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے .

ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں جنرل نشستیں 80 اور خواتین کی مخصوص نشستیں17 کی جائیں جبکہ اقلیتوں کیلئے 4 نشستیں مختص کی جائیں .

. .

متعلقہ خبریں