سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی”جی ڈی 110 ایس“ اور ”جی ایس 150“ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو خط کےذریعے مطلع کیا ہے کہ سوزوکی ”جی ڈی 110 ایس“ کی نئی قیمت 7 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ پہلے 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی ،اسی طرح، سوزوکی ”جی ایس 150“ کی قیمت میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ ’قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔‘

Recent Posts

آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملہ پر وزیراعظم شہبازشریف کی ایوان…

29 mins ago

عطا تارڑ کی سینیٹ میں تقریر ،اپوزیشن ارکان کااحتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات عطا تارڑ کی سینیٹ میں تقریر…

31 mins ago

ملک میں بارشوں کی رپورٹ جاری، 51 فیصد زیادہ ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک میں یکم جولائی سے 30 ستمبر تک مون…

33 mins ago

میکائل علی بیگ کی شاندار کارکردگی، بوبی کرٹس چیمپئن شپ میں تیسرا لگاتار ٹائٹل جیت لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے ٹینس سٹار میکائل علی بیگ نے ایک بار پھر اپنی شاندار…

44 mins ago

عمران خان سے ہدایات کے بعد آئینی ترامیم پر حتمی اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم…

3 hours ago

ہم اپنی سیاسی طاقت کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کراکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترامیم…

3 hours ago