کیا کمال فائدہ ہے ، گاڑی کی چابیاں فریج میں رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی آج سے ہی رکھنا شروع کر دیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا کمال فائدہ ہے ، گاڑی کی چابیاں فریج میں رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی آج سے ہی رکھنا شروع کر دیں گے۔۔۔کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ رکھنے کے لیے تو فریج کا استعمال کیا ہی جاتا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ اپنی گاڑی کو جدید دور کے چوروں سے بچانے کیلئے بھی آپ فریج کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ’کی لیس (Keyless)‘ گاڑیوں کو چرانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کی ہے کہ وہ گھر کے قریب کھڑے ہوکر ایک ڈیوائس کی مدد سے چابی سے موصول ہونے والے سگنل کو ہیک کرتے ہیں اور پھر ایک ٹرانسمیٹر کی مدد سے گاڑی کے قریب کھڑے چور تک پہنچاتے ہیں،

جس کے پاس موجود ٹرانسمیٹر سگنل موصول کرکے گاڑی کا لاک کھول دیتا ہے۔آپ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں؟آٹو ماہرین نے ایسے چوروں کا علاج بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ گاڑی کی چابیوں کو فریج میں رکھ دیں تو ان سے نکلنے والے سگنل کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔جی ہاں! یہ بات درست ہے، ایسی صورت میں کار چور چور کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ہیکنگ ڈیوائس کی مدد سے لاک کھولنے میں ناکام رہتے ہیں۔آپ چابیوں کو فریج کی بجائے مائیکروویو میں بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی سگنل کو بلاک کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago