قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاءاللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے، یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں منعقد اس اہم کانفرنس سے خطے میں علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے اجتماعی مقاصد کا حصول ممکن ہوگا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایس او سی کی میزبانی کا شرف پاکستان کو حاصل ہوا جو کہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے اس کانفرنس میں اتفاق رائے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کی غیر معمولی اہمیت ہے بلا شبہ پاکستان مشکل حالات سے نکل کر بتدریج بہتری کے راستے پر گامزن ہے ملکی معیشت میں بہتری کے نمایاں اشاریے سامنے آررہے ہیں اور قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاءاللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا قوم نے بہت مشکل وقت مہنگائی اور دہشت گردی کا عذاب جھیل لیا اب اچھے دنوں کی شروعات ہوگی ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر قیادت وطن عزیز عالمی سطح پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن رہا ہے انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنی بین الاقوامی اہمیت کی بحالی کی کوششوں میں کامیاب ہوگا.

Recent Posts

انگلش ٹیم کے بیٹر نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کے بارے میں اہم بات بتا دی

ملتان(قدرت روزنامہ )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے…

1 hour ago

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان…

1 hour ago

26ویں آئینی ترمیم:3پارٹی سربراہان نے سرجوڑ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی…

2 hours ago

سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حکام نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم…

2 hours ago

میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے دعویٰ…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کے…

2 hours ago