پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

جیونیوز کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی۔پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنےکی بات کی۔
خیال رہےکہ پاکستان میں اگلے سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔

جیو نیوز کا مزید بتانا ہے کہ دونوں طرف سے اس بارے میں بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت روانگی سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات ہوئی۔

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔

جیونیوز کے مطابق بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکس پر بیان میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جے شنکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

انگلش ٹیم کے بیٹر نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کے بارے میں اہم بات بتا دی

ملتان(قدرت روزنامہ )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے…

34 mins ago

26ویں آئینی ترمیم:3پارٹی سربراہان نے سرجوڑ لیے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی…

57 mins ago

سعودی عرب:گھر میں نسوار بناکربیچنے والے غیرملکی گرفتار،217کلوضبط

جدہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حکام نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر قائم…

59 mins ago

میری رہائشگاہ پر چھاپہ اور پارٹی سینیٹر کو اغوا کرلیا گیا، اختر مینگل کا الزام

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے دعویٰ…

1 hour ago

قومی اتفاق رائے سے پاکستان انشاءاللہ جلد ہی بحرانوں سے نکل کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کے…

1 hour ago