چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت، پاک-بھارت وزرائے خارجہ میں کیا گفتگو ہوئی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں کرکٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان گفتگو کا آغاز کرکٹ کے معاملات سے ہوا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہمیں کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔
ملاقات میں کرکٹ پر بات چیت ہونا اس لیے اہم ہے کہ آئندہ برس پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، جبکہ بھارت نے ابھی تک اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا‘۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیرمعمولی ملاقات ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ملاقات ظہرانے پر ہوئی، اور اس موقع پر بات چیت بھی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بہترین میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ
ادھر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، اگر بھارت پاکستان نہں جاتا تو ایسی صورت میں متبادل آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد: ریڈ، گرین، بلیو اور اورنج لائنز بحال نہ ہوسکیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

3 mins ago

چینی قونصل خانہ حملہ کیس: کیا ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت چینی قونصل خانہ حملہ کیس میں…

8 mins ago

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا عدالتی اصلاحات پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے…

15 mins ago

نیو گوادر ایئر پورٹ میں نیا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیو گوادر ائیر پورٹ کا ورچوئل افتتاح چین کے وزیر…

20 mins ago

نوکنڈی، لیویز اہلکاروں کے پیسے وصول کرنے کی ویڈیو وائرل، دو اہلکار معطل

چاغی(قدرت روزنامہ)نوکنڈی لیویز اہلکاروں کی بھتہ خوری ویڈیو وائرل دو اہلکار معطل تفصیلات کے مطابق…

43 mins ago

ہم سب مل کر بلوچستان کا روشن مستقبل بنائیں گے، جمال رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

58 mins ago