سپر پاور فل ٹانک ، دودھ میں جلیبی ہمارے بتائے طریقے سے ڈال کر کھا لو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سردی کے موسم میں گرما گرم دودھ اور جلیبی مل جائے تو کیا ہی کہنے، دودھ جلیبی جسم و جاں کو توانائی بخشتی ہے اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے بھی آزمودہ ہے۔سردیاں شروع ہوتے ہی گرم گرم دودھ کا استعمال بڑھ جاتا ہے، گرم دودھ میں اگر جلیبی ڈالی لی جائے تو وہ مرغوب غذا بن جاتی ہے۔ لوگ صرف ذائقے کے لئے ہی نہیں بلکہ توانائی بحال کرنے اور جسم کو گرم رکھنے کے لئے جلیبی ملا دودھ پینے کیلئے دکانوں کا رخ کرتے ہیں۔ سردی کی آمد کے ساتھ ہی دودھ اور جلیبی والی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ جاتا ہے، سردی کی شدت کم کرنے کے لئے گرما گرم دودھ میں جلیبی اور ملائی ڈال کر اس مزیدار پکوان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوں تو جلیبی سارا سال شہریوں کو لبھاتی ہے لیکن سخت سردی میں گرما گرم دودھ اور جلیبی کا اپنا ہی مزہ ہے اس سے جسم میں توانائی آتی ہے اور سردی کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔ سردی کی شام میں دودھ جلیبی کا مزہ ہی کچھ اور ہے، دودھ جلیبی کی دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں، پنجاب میں موسم نے انگڑائی لی تو دودھ جلیبی کی دکانیں بھی آباد ہو گئیں۔ پرانے دور کے بزرگ حکیم دودھ جلیبی کو آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے تجویز کرتے تھے۔ ہفتے میں ایک بار بھی اگر آدھا کلو دودھ میں ایک پاؤ یا آدھا پاؤ جلیبیاں کھالی جائیں تو زندگی کا رنگ ہی بدل جاتا ہے، کمردرد، تھکاوٹ، پریشانی، اعصابی تناؤ، نزلہ، زکام، بخار، ہڈیوں ، جوڑوں کا درد، سردرد، پٹھوں کا درد کھچاؤ جیسی بیماریوں کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ آپ کے قریب بھی آئیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago