پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ، 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کو بدترین سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اڈیالہ میں قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے روا رکھی جانے والی زیادتیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اور ان تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور احتجاج کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش کو کسی طور پر قبول نہ کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات سے پرامن احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔
اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے انتظار حسین پنجوتھا ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے پاس کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام میں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ آج مسلم لیگ ن کی جانب سے مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

Recent Posts

لاہور سے پنڈی جانیوالی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال کیسے بچی؟ گوجرانوالہ پھاٹک پر کیا ہوا؟

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال…

7 mins ago

سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں پرکاش مندل نامی شخص کو خطرناک اور زہریلے سانپ نے…

16 mins ago

وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تاہم آئینی ترمیم کے حوالے…

21 mins ago

کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم، پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان…

27 mins ago

پشاورہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاورہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔ سما…

30 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر…

33 mins ago