وزیراعلی بلوچستان کا یونیورسٹیز کے اساتذہ و سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہ و سٹاف کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کا حکم دے دیا۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی و انتظامی امور سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، سیکرٹریز اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں بلوچستان کی جامعات کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔سرفراز بگٹی نے تمام یونیورسٹیز کے اساتذہ و سٹاف کی تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں کام کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کا حق ہے بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، جو استاد ڈیوٹی کرے گا تنخواہ کا حق دار ہوگا گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ نہیں دے سکتے۔وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ غیر حاضر اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اساتذہ و سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعات میں کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی، غیر ضروری بلڈنگز تعمیر نہیں ہونگی، اشد ضروری تدریسی سٹاف کی ایڈہاک پر بھرتی نئے ایکٹ کے تحت ہوگی۔وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جامعات کی کمرشل سرگرمیوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اقدامات کے لئے کمیٹی قائم کردی۔میر سرفراز بگٹی نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں غیر ضروری بھرتیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کے غیر ترقیاتی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ تشویشناک ہے، نئی بھرتیوں اور تعمیراتی منصوبوں سے گریز کیا جائے، غیر ضروری اور اضافی سٹاف کم کرکے رائٹ سائزنگ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اپنے فنانشل مینجمنٹ نظام کو بہتر بنائیں، جامع کنٹریکٹ پالیسی کی تشکیل کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے گی، عارضی بنیادوں پر بھرتی کے لئے بلوچستان کنٹریکٹ بھرتی ایکٹ لایا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ پیٹ کاٹ کر جامعات کو وسائل فراہم کریں گے تاہم بہتر نتائج چاہتے ہیں، غیر مقبول اور غیر سود مند فیکلٹیز کو بتدریج ختم کیا جائے

Recent Posts

لاہور سے پنڈی جانیوالی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال کیسے بچی؟ گوجرانوالہ پھاٹک پر کیا ہوا؟

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ )گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال…

6 mins ago

سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے بھی پکڑ کر ہسپتال لے آیا پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں پرکاش مندل نامی شخص کو خطرناک اور زہریلے سانپ نے…

14 mins ago

وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تاہم آئینی ترمیم کے حوالے…

20 mins ago

کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم، پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اگلے 3 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان…

25 mins ago

پشاورہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاورہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔ سما…

28 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر…

31 mins ago