لاہور(قدرت روزنامہ)کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس محمد عامر پاکستان کو الوداع کہہ گئے ؟ کس ملک روانہ ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ،فاسٹ بولر محمد عامر بھی دبئی روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔عامر نے یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے، محمد عامر کا کہنا تھا سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بناکر پر مجھ پر تنقید کرتے تھے۔ بعد ازاں کرکٹ مینجمنٹ سے مایوس قومی کرکٹر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر پی سی بی نے آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جون 2021 میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں۔ اب محمد عامر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وہ دبئی جارہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے دبئی جانے کی وجہ اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کی لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں محمد عامر کا نام شامل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…