جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا کیا کہہ رہا ہے؟

نئی دہلی (قدرت روزبانی)بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا پر تبصرے کئے جارہے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ دو طرفہ ملاقات یا بات چیت تو نہیں ہوئی تاہم ایس سی او اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں لمبی بات چیت ہوئی۔
9 سال بعد کسی بھارتی وزیر کا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہوجانا مثبت پیشرفت ہے۔
انڈیا ٹو ڈے کی ایگزیکٹو ایڈیٹر گیتا موہن نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے درمیان چٹ چیٹ سے زیادہ بات چیت ہوئی، جے شنکر اور پاکستانی حکام کے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ درجہ حرارت ضرور کم ہوا ہے اور اس میں شریف فیملی کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کا بھی کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ COP29 اجلاس پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

8 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

20 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

26 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

31 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

40 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

47 mins ago