آپریشنل وجوہات: 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ، 15 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ) آپریشنل وجوہات کے سبب 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 15 تاخیر کا شکار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق کوالالمپور سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں او ڈی 135 اور 136 کو منسوخ کر دیا گیا، دبئی سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئی جبکہ بحرین سے پشاور کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں جی ایف 786 اور 787 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی دی گئی ہیں۔

ابوظہبی، جدہ، ستنبول اور دمام سے اسلام آباد کی پروازیں ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی اور جدہ کی پروازیں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 613 تین گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے روانہ ہو گی۔

استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں اور کراچی سے دمشق کی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ جدہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کی آمد میں ایک سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔کویت سٹی اور استنبول سے لاہور کی پروازیں ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہیں اور لاہور سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360 پونے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

9 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

21 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

27 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

33 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

42 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

48 mins ago