سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست واپس لینے کے لیے آپ کو انگیج کیا گیا؟، یہ بات تو زبیری صاحب خود بھی کہہ سکتے تھے۔ جس پر ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ میں تمام درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا۔ ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔
ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

1 min ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

10 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

22 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

28 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

34 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

43 mins ago