گھریلو ملازمہ کچن میں انتہائی شرمناک کام کرتی رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو نے تہلکہ برپا کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ منطر عام پر آیا ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیاہے ، ویڈیو میں گھریلو ملازمہ نے مالکان سے ڈانٹ ڈپٹ کا بدلہ لینے کیلئے کھانے میں پیشاب ڈالنا شروع کر دیا جو خفیہ طور پر لگائے گئے کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جب 32 سالہ رینا نامی خاتون ملازمہ نے آٹے کی تیاری سے قبل ایک پتیلے میں پیشاب ملایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ملازمہ ایک رئیل اسٹیٹ بزنس مین کے گھر 8 سال سے کام کر رہی تھی۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر کے مالک نتن گوتم کی اہلیہ روپم نے اپنے گھر کے افراد کو جگر کے مسائل کا سامنا کرتے دیکھا۔ روپم کو ملازمہ پر شک ہوا اور وہ باورچی خانے میں نوکرانی پر نظر جمائے رکھنے لگی۔ روپم کے شوہر گوتم نے خفیہ طور پر اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں ملازمہ کو مبینہ طور پر آٹے میں پیشاب ملاتے ہوئے دیکھ لیا گیا۔

اہلخانہ نے ویڈیو ثبوت کی صورت میں پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی، شواہد کی بنیاد پر پولس نے منگل کے روز رینا کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملازمہ سے تفتیش کی تو پہلے وہ اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی۔ لیکن ویڈیو ثبوت دیکھنے کے بعد اس نے آٹے میں پیشاب ملانے کا اعتراف کیا۔ اس نے کہا کہ اس نے بدلہ لینے کے لیے ایسا کیا کیونکہ اس کے مالک اکثر اسے چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر ڈانٹتے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رینا پر دفعہ 272 کے تحت ایک سنگین جرم کا الزام لگایا گیا ہے۔ تحریری شکایت میں کہا گیا تھا کہ کیمرے کی ریکارڈنگ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ ملازمہ نے کچن میں پیالے میں پیشاب کیا اور پھر اسے آٹا گوندھنے کیلیے استعمال کیا۔

واضح رہے اس سے قبل اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ہی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک سٹور کے مالک پر لوگوں نے الزام لگایا تھا وہ جوس کے ڈبے میں پیشاب شامل کر کے فروخت کر رہا ہے جس کے بعد بھارتی پولیس نے دوکاندار کو گرفتار کر لیا تھا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

8 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

20 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

26 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

32 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

41 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

47 mins ago