’جو واقعہ میرے ساتھ ہوا وہی ریچا چڈھا کیساتھ پیش آیا‘ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) نامور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ انکے ساتھ ممبئی میں جو واقعہ پیش آیا وہی ریچا چڈھا کے ساتھ بھی پیش آیا اور یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر جون میں ممبئی میں ہجوم کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا، انکے ڈرائیور پر تیز رفتاری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔اب ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی پولیس کے مطابق یہ حملہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر اگلے ہی دن اداکارہ ریچا چڈھا کو بھی اسی طرح کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔

روینہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’بدقسمتی سے ممبئی میں یہ واقعات ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں، جو خوفزدہ کرنے کےلیے ہیں۔ جب میرا ہجوم کے ساتھ واقعہ پیش آیا، اگلے دن میری دوست ریچا چڈھا نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ ان کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’بدقسمتی سے وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا جو حقیقت کو ریکارڈ کرسکتا۔ ریچا کو معاملہ ختم کرنے کےلیے پیسے دینے پڑے تھے۔‘‘روینہ نے مزید کہا، ’’جب میرا واقعہ ہوا تو وہ لوگ شاید مجھے ڈرا کر پیسے لینے کی کوشش کر رہے تھے لیکن میں نے کہا کہ اگر ڈرائیور کی غلطی ہے تو پولیس کو بلاؤ، وہی فیصلہ کرے گی۔‘‘

خیال رہے کہ جون میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مقامی افراد روینہ اور ان کے ڈرائیور پر تین خواتین کو ٹکر مارنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ روینہ جب گاڑی سے باہر آئیں تو انہیں مبینہ طور پر دھکا دیا گیا اور مارا گیا تھا۔

ویڈیو میں روینہ کو یہ کہتے سنا گیا تھا، ’’پلیز۔۔ مجھے مت مارو۔‘‘

Recent Posts

پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

23 mins ago

قیادت سے محروم پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، کارکنان رہنماؤں سے ناراض

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ان دنوں خود کو اپنا وجود…

30 mins ago

پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھچر صاحب! تحریک انصاف…

34 mins ago

یشما گل کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ )ماڈل و اداکارہ یشما گل کوبولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر…

34 mins ago

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم سے…

49 mins ago

غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر محصول شدہ شعبوں کو…

51 mins ago