تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات؛ آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں طلب


لاہور(قدرت روزنامہ)تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور رجسٹرار لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
لاہور کے تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات سے متعلق اعلیٰ سطح تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
دوران سماعت، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ایک فل بینچ میں ایک کیس چل رہا ہے، ہم نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ نجی کالج واقعے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں، اس بچی کی زندگی تباہ کر دی، چاہے اس کے ساتھ واقعہ ہوا ہے یا نہیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی پنجاب عدالت کو بتائیں کہ ایسی ویڈیوز اور تصاویر پھیلنے کے بعد پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اینٹی ریپ ایکٹ تو متاثرہ بچی کا نام پبلشر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا آئی جی پنجاب اتنا بے خبر تھا کہ اس نے تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونی دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب پنجاب یونیورسٹی میں خودکشی کے حوالے سے بھی رپورٹ کریں، ہمیں اس واقعے کا ہاتھ سے لکھا ہوا روزنامچہ چاہیے، کمپیوٹرائزڈ روزنامچہ نہیں۔
وکیل درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر کہا کہ لاہور کالج کی وائس چانسلر نے مجھے کہا کہ یونیورسٹی میں ہراسگی کے خلاف ہم کچھ نہیں کر پا رہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ کس چیز کی شکایت ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ ہراسگی کی شکایت ہے۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کس قسم کی شکایات ہیں؟ کس طرح کی ہراسگی ؟
وکیل درخواست گزار نے دلائل میں کہاکہ میڈیا نے ہراسگی رپورٹ کیا ہے، مجھ تک یہی لفظ پہنچا ہے، پنجاب یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے خودکشی کا واقعہ سامنے آیا، پنجاب یونیورسٹی کے واقعے کی تحقیقات تو ہونی چاہیے، نجی کالج کے حوالے سے ایک واقعہ سامنے آیا، کہا جا رہا ہے کہ وہ افواہ ہے۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ تمام افسران ریکارڈ سمیت کل عدالت میں پیش ہوں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

23 mins ago

قیادت سے محروم پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، کارکنان رہنماؤں سے ناراض

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ان دنوں خود کو اپنا وجود…

30 mins ago

پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھچر صاحب! تحریک انصاف…

33 mins ago

یشما گل کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ )ماڈل و اداکارہ یشما گل کوبولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر…

34 mins ago

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم سے…

49 mins ago

غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر محصول شدہ شعبوں کو…

51 mins ago