تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری


لاہور(قدرت روزنامہ) تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل ہونے پر 50 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یاد گاری ڈاک ٹکٹ کی تقریبِ رونمائی واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم پاکستان کی انجینئرنگ میں مہارت اور قومی ترقی کی علامت ہے۔ یاد گاری ڈاکٹ ٹکٹ ہماری آئندہ نسلوں کو تربیلا ڈیم کی اہمیت یاد دلاتا رہے گا۔ انجینئرنگ کا شاہکار تربیلا ڈیم 1974کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوا۔ تربیلا ڈیم گزشتہ 50سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے گزشتہ 50 سال میں زراعت کے لئے 406ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کیا جاچکا ہے جبکہ تربیلا ہائیڈل پاوراسٹیشن نیشنل گرڈ کو 540ارب 36کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برس میں قومی اقتصادیات کو 400ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ پہنچا چکا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

23 mins ago

قیادت سے محروم پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، کارکنان رہنماؤں سے ناراض

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ان دنوں خود کو اپنا وجود…

30 mins ago

پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھچر صاحب! تحریک انصاف…

34 mins ago

یشما گل کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ )ماڈل و اداکارہ یشما گل کوبولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر…

34 mins ago

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم سے…

49 mins ago

غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر محصول شدہ شعبوں کو…

51 mins ago