عاطف اسلم نے اہلیہ کی کالج یونیفارم میں تصویر شیئر کر دی


لاہور (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ لی گئی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں سے ایک تصویر سارا بھروانہ کے کالج کے زمانے کی ہے جس میں اُنہیں یونیفارم پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاطف اسلم نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اس دن سے ہمیشہ مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں۔اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔

عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداحوں اور مشہور شوبز شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی سارہ بھروانہ کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اب عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2 بیٹوں اور 1 بیٹی کے والدین ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، فضل الرحمٰن کا کردار اہم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

33 mins ago

قیادت سے محروم پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، کارکنان رہنماؤں سے ناراض

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ان دنوں خود کو اپنا وجود…

40 mins ago

پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھچر صاحب! تحریک انصاف…

44 mins ago

یشما گل کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ )ماڈل و اداکارہ یشما گل کوبولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر…

44 mins ago

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم سے…

59 mins ago

غیرمحصول شدہ شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر محصول شدہ شعبوں کو…

1 hour ago