صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر زرداری سے وزیراعظم نے ملاقات کرکے آئینی ترامیم پر بات چیت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔
حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جو کل نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

4 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

13 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

22 mins ago

عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…

28 mins ago

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

38 mins ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

50 mins ago