یشما گل کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ )ماڈل و اداکارہ یشما گل کوبولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے جانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے
اداکارہ نے حال ہی انسٹاگرام پر بیرون ملک سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں بولڈ اور تنگ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر میں یشما گل کو نہ صرف بستر پر ادائیں دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں ہوٹل کے باہر روڈ پر بھی جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے سیر سپاٹے کرنے کے دوران بنائی گئی ویڈیوز بھی شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے یشما گل کی جانب سے بولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے جانے پر انہیں حال ہی میں اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پروگرام میں جاکر وہاں دین اسلام کی جانب راغب ہونے کی اپنی بات بھی یاد دلائی اور لکھا کہ چند دن قبل ہی تو اداکارہ دین اسلام کی باتیں کر رہی تھیں اور اب ان کا لباس دیکھیں۔
بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر یشما گل کی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دیکھ لیا تو وہ سرف پی لیں گے۔
کچھ مداحوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے لئے سخت الفاظ بھی استعمال کئے اور لکھا کہ انہوں نے کس طرح اسلام کی طرف واپسی کی ہے؟
اداکارہ کی پوسٹ پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے استغفار بھی لکھا اور یہ بھی شکوہ کیا کہ یشما گل ویسے بڑی ایمان والی خاتون ہونے کی باتیں کرتی رہتی ہیں لیکن اب ان کے حال دیکھیں۔
مداحوں نے یشما گل کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی شوبز شخصیات ہی اسلامی احکامات اور تعلیمات کو مذاق سمجھتیں اور ان کا مذاق اڑاتی ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کرتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی اور ان کے لئے خدا سے دعا کی کہ وہ انہیں اچھی راہ پر چلنے کی توفیق دیں۔

Recent Posts

اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کو احتجاج کرنے کے…

1 min ago

26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

لاہور(قدرت روزنامہ) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی…

10 mins ago

حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے آئینی ترمیم سینیٹ میں کل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔…

29 mins ago

صنعت کاروں کا مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) صنعت کاروں نے کہا ہے کہ مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ…

44 mins ago

انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے

ڈھاکا(قدرت روزنامہ) بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے حکومت مخالف مظاہرین کو قتل اور…

53 mins ago

وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی ملاقات، پاکستان کے قائدانہ کردار پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ کی ملاقات…

1 hour ago