وزیراعظم سے سیکریٹری جنرل ایس سی او کی ملاقات، پاکستان کے قائدانہ کردار پر اظہار اطمینان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم سے ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ کی ملاقات ہوئی جس میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جناب ژانگ منگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جناب ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت (سی ایچ جی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے۔
سیکریٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم کے جولائی 2022 کے دورہء پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے انعقاد میں شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تئیں پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل کو یقین دلایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے، پاکستان رکن ممالک اور خطے کے وسیع تر مفاد کے لیے تنظیم کی ترقیاتی ترجیحات کے فروغ کے لیے تہہ دل سے کام کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ تنظیم کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔
جناب منگ نے وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اس کے مثبت نتائج پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایس سی او کے تمام شعبوں میں پاکستان کی تعمیری شراکت کو بھی سراہا۔

Recent Posts

سردار اختر مینگل کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملک کی موجودہ…

49 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل،…

1 hour ago

اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کو احتجاج کرنے کے…

1 hour ago

26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

لاہور(قدرت روزنامہ) 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی…

1 hour ago

حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے آئینی ترمیم سینیٹ میں کل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔…

2 hours ago

صنعت کاروں کا مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) صنعت کاروں نے کہا ہے کہ مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ…

2 hours ago