مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل، مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ میں سپریم کورٹ کے 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ کے قیام اور صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ ڈرافٹ میں شامل تجاویز کے مطابق آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا اور آئینی بینچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا جبکہ آئینی بینچ میں ردو بدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نہیں ہو گا۔
مجوزہ ڈرافٹ میں شامل ایک اور تجویز یہ ہے کہ آئینی بینچ کے تقرر کی میعاد مقرر ہو گی جبکہ سو موٹو نوٹس کا سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کے لیے ترمیم کی تجویز بھی ڈرافٹ کا حصہ ہے۔
ایک اور تجویز یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر تین سینئیر ترین ججز میں سے ہو گا جبکہ چیف الیکشن کمیشن کے تقرر کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔
18 ویں آئینی ترمیم کو مکمل بحال اور 19ویں آئینی ترمیم کو مکمل ختم کرنے کی تجویز بھی ڈرافٹ میں شامل ہے۔
مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق آرٹیکل 63اے میں ترمیم کے تحت پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ شمار ہوگا جبکہ آرٹیکل 48 میں ترمیم بھی مجوزہ آئینی ڈرافٹ میں شامل ہے۔
مجوزہ ڈرافٹ میں شامل ایک تجویز کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس چیلنج نہیں ہوسکے گی اور کسی ادارے عدالت یا اتھارٹی کو صدر کو بھیجی گئی ایڈوائس پر تحقیقات یا کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔

Recent Posts

بھارت کو بجلی چاہیے ، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے، نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان اور…

10 mins ago

بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ…

27 mins ago

وزارت خارجہ نے کل تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کے انعقاد کے بعد وزارت خارجہ…

41 mins ago

آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں کب پیش ہوگا؟ حکومتی سینیٹرنے اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا۔…

1 hour ago

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں د و دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں د و دن کے لیے دفعہ 144…

1 hour ago

سٹیٹ بینک نے معیشت سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک نے مالی سال 24-2023 کے لیے معیشت پر سالانہ رپورٹ…

1 hour ago