سٹیٹ بینک نے معیشت سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک نے مالی سال 24-2023 کے لیے معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے .

رپورٹ کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہوکر جون 2024 میں 12.6 فیصد کی کم سطح پر آ گئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا .

ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا ،زرمبادلہ کمپنیوں میں بھی اصلاحات متعارف کی گئیں . سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کی راہ میں متعدد رکاوٹیں حائل ہیں . سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کاروباری ماحول سازگار بنانے کی ضرورت ہے ،تحقیق و ترقی کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں