حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں د و دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں د و دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا . پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے .

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا . ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے کیا گیا کیونکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں