آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں کب پیش ہوگا؟ حکومتی سینیٹرنے اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کل سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین کو دیگر جماعتوں کی لیڈر شپ سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریف کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

Recent Posts

بابا گورو نانک کا جنم دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کی منظوری دیدی گئی

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) بابا گورو نانک جنم دن بھر پور انداز میں منا…

30 mins ago

وزیر اعلی مریم نواز کا طلبہ کیلئے اہم اقدام،130 ارب روپے کاہونہار سکالرشپ، جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب میں طلبہ کے لیے 130 ارب…

1 hour ago

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے ارکان کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا کوئٹہ(قدرت روزنامہ) غیر سرکاری…

1 hour ago

آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت…

1 hour ago

اب جو ترمیم ہونے جا رہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا، رانا ثنا اللہ کی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ…

1 hour ago

بھارت کو بجلی چاہیے ، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے، نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان اور…

2 hours ago