وزارت خارجہ نے کل تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کے انعقاد کے بعد وزارت خارجہ میں کل تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے .

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزارت خارجہ میں کل بروز جمعہ تعطیل ہو گی ، تاہم نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے دفاتراپنا کام جاری رکھیں گے, وزارت خارجہ کے قونصلر سیکشن, کمیونیکیشن سیکشن بھی فعال رہیں گے, کراچی, لاہور, پشاور, کوئٹہ اور گجرات کے لائزون یا کیمپ دفاتر بھی کل اپنا کام جاری رکھیں گے, بیرون ممالک موجود پاکستانی مشن بھی کل کام کرتے رہیں گے, وزارت خارجہ کے جن دفاتر کی میٹنگ یا اجلاس پہلے سےطے شدہ ہیں وہ کھلے رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں