اب جو ترمیم ہونے جا رہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا، رانا ثنا اللہ کی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اب جو ترمیم ہونے جا رہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا۔سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت نہیں بن رہی ، ڈویژن بنے گا ، ڈویژن بینچ کو کہتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سربراہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں طے ہو گیا تھا بینچ بنے گا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو مقاصد حاصل کرنے مقصود تھے ان کا کافی حد تک ازالہ ہوگیا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کیلئے بلاول بھٹو نے بہت محنت کی، بدھ کو لاہور میں جو میٹنگ ہوئی وہ پہلے ہو جانی چاہیے تھی، آئینی ترمیم کا آئیڈیا آںے کے فوری بعد میٹنگ ہو جانی چاہیے تھی، اب جو ترمیم ہونے جا رہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا، اگر عدلیہ کی طرف سے ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پارلیمنٹ کے تابع لایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ایڈونچر کرے گا تو ناکامی ہوگی ، اب آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہوگی، ہم مولانا فضل الرحمان کو منانے اُٹھے تھے ہم خود مان گئےہیں، اب مولانا فضل الرحمان پر ہے وہ پی ٹی آئی کو منا کر دکھائیں۔

Recent Posts

بابا گورو نانک کا جنم دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کی منظوری دیدی گئی

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) بابا گورو نانک جنم دن بھر پور انداز میں منا…

59 mins ago

وزیر اعلی مریم نواز کا طلبہ کیلئے اہم اقدام،130 ارب روپے کاہونہار سکالرشپ، جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب میں طلبہ کے لیے 130 ارب…

2 hours ago

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے ارکان کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا کوئٹہ(قدرت روزنامہ) غیر سرکاری…

2 hours ago

آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت…

2 hours ago

بھارت کو بجلی چاہیے ، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے، نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان اور…

2 hours ago

بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ…

3 hours ago