پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے ارکان کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) غیر سرکاری ادارے اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان نے سرکاری اداروں میں شفافیت، کارکردگی اور احتساب کے نظام کو بہتر بنانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے اراکین اور عہدیداروں کے لیے صوبائی اسمبلی بلوچستان کے ایک اہم مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا۔ اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان نے ورلڈ بینک کے تعاون سے بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ریکارڈ اور نظام کو جدید خود کار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، پنجاب اسمبلی کے وفد کے دورے کا مقصد اس نظام کا جائزہ لینا اور باہمی معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔
پنجاب اسمبلی کے وفد کی قیادت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب IIIاحمد اقبال چوہدری نے کی، جبکہ وفد کے دیگر نمایاں ارکان میں رُکنِ پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی II پنجاب، شہباز احمد، رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی I پنجاب، اسامہ خاور گھمن، مشیر اسپیکر صوبائی اسمبلی برائے پارلیمانی امور، خلیل احمد ملک، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب، عدنان ریاض، ڈپٹی سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹیز پنجاب، عطا اللہ اویس انجم، ڈائریکٹر پی ڈی یو شامل تھے۔ دورے کے دوران اکاؤنٹیبلٹی لیب کی نمائندگی ادارے کے ڈائریکٹر پروگرامز آصف فاروقی نے کی۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان اصغر علی ترین اور دیگر معزز اراکین بشمول صوبائی وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے پنجاب اسمبلی کے وفد کا خیر مقدم کیا۔
پنجاب اسمبلی کے وفد کے سربراہ احمد اقبال چوہدری نے پبلک کاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کی کامیاب ڈیجیٹائزیشن کو سراہا، جس کی بدولت مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کے ذریعے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔ احمد اقبال چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پیش رفت بلوچستان میں مالیاتی نگرانی اور سرکاری مالیاتی انتظام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور پنجاب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیز کے لیے شاندار مثال ہے۔
اس موقع پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب II کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے کہا کہ بلوچستان میں پبلک اکاؤنٹس کیمٹی کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن، خاص طور پر اُس صوبے کے لیے جسے عام طور پر وسائل کی کمی کا شکار سمجھا جاتا ہے، ایک بہترین مثال ہے، یہ نہایت حوصلہ افزا اور سیکھنے والا تجربہ ہے کہ کس طرح ڈیجیٹائزیشن نے یہاں شفافیت اور طرزِ حکمرانی کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی، ملک محمد احمد خان کی ترجیح ہے کہ اسمبلی اور کمیٹیوں کے نظام کو ڈیجیٹائزکیا جائے تاکہ پنجاب میں حکمرانی کو بہتر بنایا جا سکے۔
وفد کو پبلک اکاونٹس کمیٹی انفارمیشن سسٹم کے افعال اور اس کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جو اکاؤنٹیبلیٹی لیب نے عالمی بینک کے تعاون ڈیویلپ کیا تھا ۔
ڈائریکٹر پروگرامز، اکاؤنٹیبلیٹی لیب آصف فاروقی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے وفد کے دورے کا مقصد صوبوں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے، تجربات کے باہمی تبادلے اور سرکاری دفاتر کی کارکردگی کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان، اصغر علی ترین نے پنجاب اسمبلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انفارمیشن سسٹم فراہم کرنے کی پیشکش کی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کے مکمل تعاون اورمعلومات کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

بابا گورو نانک کا جنم دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے انتظامات کی منظوری دیدی گئی

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) بابا گورو نانک جنم دن بھر پور انداز میں منا…

15 mins ago

وزیر اعلی مریم نواز کا طلبہ کیلئے اہم اقدام،130 ارب روپے کاہونہار سکالرشپ، جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب میں طلبہ کے لیے 130 ارب…

58 mins ago

آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حمایت…

1 hour ago

اب جو ترمیم ہونے جا رہی ہے اس کے بعد آئین پر عمل ہوگا، رانا ثنا اللہ کی پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ…

1 hour ago

بھارت کو بجلی چاہیے ، پاکستان کے پاس بہت بجلی ہے، نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان اور…

2 hours ago

بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی لیکن آئینی بینچ کے حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ…

2 hours ago